این سی سی آئی اے کراچی کی کارروائی، شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

24

این سی سی آئی اے کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم نے میٹرے مونیل ایپ پر حسام الدین کے نام سے جعلی شناخت بنا رکھی تھی،
ملزم نے شادی کا وعدہ کرکے خاتون سے 44 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے،  ملزم آن لائن بینک ٹرانسفر کے ذریعے خاتون سے رقم وصول کرتا رہا۔

رقم بٹورنے کے بعد ملزم نے خاتون کی تبدیل شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکیاں دیں،  این سی سی آئی اے نے کہا کہ  تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مزید رقم بٹورنے کی کوشش کی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت حسام ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

 ملزم کے خلاف پی ای سی اے ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں مزید خواتین کو بھی اسی طریقہ واردات سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا۔

این سی سی آئی اے نے دیگر متاثرہ خواتین سے بھی سامنے آنے اور شکایات درج کرانے کی اپیل کی، متاثرہ خواتین کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جب کہ میٹرے مونیل ایپس اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }