عروسہ قریشی کی نئی ویڈیو نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

21

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

حال ہی میں عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر گروسری شاپنگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے اور خاندان کے ایک بزرگ کے ہمراہ نظر آئیں، تاہم ان کے شوہر بلال قریشی موجود نہیں تھے۔

Fans Notice Bilal Qureshi’s Absence From Uroosa Qureshi Video

ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے بلال قریشی کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔ ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ جبکہ دوسرے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر شوہر کو اَن فالو کرنے کے ساتھ اپنے پروفائل سے ان کا نام بھی ہٹا دیا تھا۔

تاہم بلال اور عروسہ نے تاحال علیحدگی کی تصدیق نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }