ضلع ٹانک میں پولیس ورکرز کے اغواء کے بعد مہمند میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مہمند تھانہ پنڈیالی کی حدود، بمقام تمانزئی، پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکار شہید ہوئے اور ایک اہلکار معمولی زخمی ہے جبکہ واقعے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔
فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں میں ظہور اور عربی جبکہ زخمی میں صابر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔