ریاست مخالف مواد کی تہشیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

22

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے اینکر اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

سماعت کے موقع پر اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پہلے ہی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے چکی ہے۔

اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ این سی سی آئی اے نے درج کر رکھا ہے جبکہ وہ مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }