نبیوں کے مشن پر چلو، جنت کے حقدار بن جاؤ، تبلیغی اجتماع شروع

9

رائیونڈ:

سالانہ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا پہلے روز حلقہ لاہور، ملتان ، پشاور اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں مندوبی اجتماع میں شریک ہوئے۔

مولانا احمد بٹلہ نے افتتاحی بیان میں کہا آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاؤ۔

امر باالمعروف اور نہی عن المنکر ایسا کام ہے جو ہمیشہ کرتے رہو تاکہ سنت نبوی کے پیروکار بن سکو۔

انہوں نے کہا مسلمانوں کودنیاوی لالچ نے جھکڑ کر محل چوبارے اور مال بنانے کی ہوس پیدا کر دی،جس سے آج مسلمان مصائب کا شکار ہیں۔

دین سے دور مسلمانو ں کو دین کے دائرے میں لانا،دین سیکھنا، سکھلانا اور سمجھانا کا نام دعوت وتبلیغ ہے۔

آج نماز فجر کے بعد بنگلہ دیش سے آئے مولانا عمر فاروق بیان دیں گے ان کے بعد تعلیمی مذاکرہ میں مولانا ضیاء الحق نے حصہ لیں گے، جب کہ نماز جمعہ کے بعد ہندوستان سے آئے مولانا اسماعیل گودھرا بیان دیں گے اسی طرح نماز عصر کے بعد بنگلہ دیش سے مولانا ربیع الحق اور مغرب کے بعد ممبئی سے آئے مولانا عبدالرحمن بیان فرمائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }