اوگرا نے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے تعین کی گئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 3 روز یعنی 10 نومبر تک کیلیے رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کی کمی نئی قیمت 378 روپے کی سطح پر آگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔