انٹرنیشنل لیگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک، رپورٹس

43

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی نئی لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پی سی بی نے مبینہ طور پر اعظم خان کو یو اے ای کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کے حوالے سے لیگ کے منتظمین اور پی سی بی کے مابین مشاورت بھی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پیشرفت کی تصدیق لیگ کے منتظمین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان کے بیٹے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیتے ہیں اور انٹرنیشنل لیگ میں بھی وہ ڈیزرٹ وائپرز کے لیے کھیلنے والے تھے۔

Advertisement

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پی سی بی سے خط و کتابت ہوئی ہے جس میں پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے این او سی نہیں دے رہے ہیں۔

ویب سائٹ نے ایک ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ اس نئی لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان پر منحصر ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا لینا ہے یا نہیں ، ذریعے نے مزید کہا کہ لانسر کیپٹل کے مالک نے پاکستانی کھلاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازش اب کھل سامنے آ گئی ہے، کیونکہ مختصر فارمیٹ کی دو نئی لیگز کے زیادہ تر مالکان بھارتی سرمایہ کار ہیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ اور یو اے ای انٹرنیشنل لیگ میں شامل فرنچائزز کے بھارتی مالکان پہلے کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

دریں اثناء اعظم خان نے ویب سائٹ کے اس بے بنیاد دعوے کے حوالے سے کہا کہ پی سی بی اور انٹرنیشنل لیگ کے درمیان اپنی این او سی کے حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی نئی انٹرنیشنل لیگ 6 جنوری سے 12 فروری کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }