پیرو: گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

15

پیرو کے ایک ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام اس وقت حیران رہ گئے جب مسافروں کے سامان میں موجود گندے موزوں سے ہزاروں زندہ مکڑیاں برآمد ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جرمنی اسمگل کی جانے والی 3 ہزار سے زائد ٹارنٹولا مکڑیاں پکڑی گئیں۔

پیرو کے قومی جنگلات و جنگلی حیات کے ادارے کے مطابق دو جرمن اور ایک پولش شہری کے تین سوٹ کیسوں میں گندے موزوں کے اندر مکڑیاں چھپائی گئی تھیں۔

معمول کی تلاشی کے دوران اہلکاروں نے سامان کے اندر غیرمعمولی حرکت محسوس کی جس پر سوٹ کیس کھولے گئے تو چھوٹی بڑی ہزاروں مکڑیاں نکل آئیں۔

برآمد ہونے والی مکڑیوں میں انڈے، نومولود اور بالغ مکڑیاں شامل تھیں۔

مکڑیوں کی مالیت جان کر حیران رہ جائیں گے!

حکام کے مطابق یورپ میں ایک ٹارنٹولا مکڑی تقریباً 500 یورو میں فروخت ہو سکتی ہے، یوں ضبط کی گئی مکڑیوں کی مجموعی ممکنہ مالیت 15 لاکھ یورو بنتی ہے۔

پولیس نے تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف جنگلی حیات کی غیرقانونی اسمگلنگ کے الزام میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }