آن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتار

16

راولپنڈی:

این سی سی آئی اے نے آن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 28 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں 24 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران متعدد کمپیوٹرز اور موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پر ٹیلیگرام اور جعلی فیس بک پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق مبینہ فراڈ نیٹ ورک شہریوں کو جعلی ای کامرس اور سرمایہ کاری اسکیموں کی جانب راغب کرتا تھا۔ فراڈ کے نتیجے میں متاثرین کو مالی نقصان پہنچنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر مبینہ طور پر چینی شہری ماسٹر مائنڈ چلا رہا تھا، جو کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار افراد میں مبینہ طور پر پاکستانی ملازمین شامل ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں مقدمہ نمبر 1916/2026 کے تحت کارروائی کی گئی۔ مقدمے میں PECA اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات شامل ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }