اداکارہ ہما قریشی نے سر منڈوا لیا، گنجے سر کے ساتھ تصویر وائرل

12

بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے سیاسی ڈرامہ سیریز ’مہارانی‘ کے پانچویں سیزن میں اپنے کردار کو حقیقت سے قریب تر بنانے کے لیے ایک غیر معمولی قدم اٹھایا ہے۔

سیریز کا پہلا لُک سامنے آتے ہی ہما قریشی کے نئے انداز نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں وہ مکمل طور پر گنجی دکھائی دے رہی ہیں۔

ڈرامے میں ہما قریشی رانی بھارتی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس کردار کے تقاضے پورے کرنے کے لیے سر منڈوانے کا فیصلہ کیا، جو ان کے بقول ان کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہما نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اس سے پہلے کبھی ایسا حلیہ اختیار نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں کردار کی ضروریات کچھ ایسی تھیں جن سے انہیں پہلے واسطہ نہیں پڑا تھا۔ سر منڈوانے کے تجربے نے انہیں بطور اداکارہ اپنی صلاحیتیں مزید آزمانے اور کردار کی گہرائی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع دیا۔

ہما قریشی نے مزید کہا کہ انہیں ہمیشہ ایسے پیچیدہ کردار پسند رہے ہیں جو روایتی حدود میں بند رہنے کے بجائے اپنے لیے الگ راستہ بناتے ہیں۔ رانی بھارتی کا کردار بھی ان کے لیے ایک مسلسل چیلنج رہا ہے، کیونکہ یہ معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی شناخت اور راستہ خود بناتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }