عمر گل نے پاک افغان فینز سے بڑی اپیل کردی

80

عمر گل نے پاک افغان فینز سے بڑی اپیل کردی

عمر گل نے پاک افغان فینز سے جھگڑے سے دور رہنے کی اپیل کردی ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے پاک افغان فینز سے اپیل کی ہے کہ سات ستمبر کو شارجہ میں ہونے والے میچ میں گراؤنڈ کے باہر یا اسٹیڈیم کے اندر جھگڑے سے اجتناب کریں۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ٹریننگ سیشن سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے دونوں ٹیموں کے شائقین سے گزارش کی کہ کھیل کو کھیل سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں مسلم برادر ملک اور اچھے ہمسائے ہیں، ماضی میں بھی میڈیا پر پاک افغان کرکٹ فینز کے درمیان جھگڑے اور تلخ کلامی کی خبریں آ چکی ہیں۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فینز کو کھیل انجوائے کرنا چائیے، شارجہ میں دونوں ممالک کی ایک بڑی کمیونٹی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سُننے میں یہ آیا ہے کہ پاک افغان میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جو کہ فینز کی کرکٹ سے محبت کی جھلک ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ راشد خان پاکستان میں بہت مقبول ہیں جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے، میں اپیل اور امید کروں گا کہ شارجہ اسٹیڈیم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }