بھارتی شخص کو سالانہ 12 لاکھ کمانے والی بیوی کی تلاش، خود گھر سنبھالنے کو تیار

21

بھارت میں ایک شخص نے شادی کے لیے ایسی انوکھی شرط رکھ دی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایسی خاتون سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے جو ملازمت یا کاروبار کر کے گھر کے اخراجات اٹھائے جبکہ وہ خود گھر سنبھالنے کی ذمہ داری ادا کرے۔

شخص کا کہنا تھا کہ وہ کل وقتی گھریلو شوہر بننا چاہتا ہے اور کھانا پکانے، صفائی، کپڑے دھونے سمیت گھر کے تمام کام کرنے کو تیار ہے۔

 

تاہم اس نے شادی کے لیے شرط رکھی کہ اس کی ہونے والی بیوی کی سالانہ آمدنی کم از کم 12 لاکھ بھارتی روپے ہونی چاہیے۔

شخص نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شادی کے بعد بچے پیدا نہیں کرنا چاہتا اور ایسی شریکِ حیات کی تلاش میں ہے جو اس فیصلے سے متفق ہو۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ محبت، عزت اور برابری پر مبنی ازدواجی زندگی گزارنا چاہتا ہے، جس میں بیوی کمائے اور شوہر گھر سنبھالے۔

پوسٹ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض نے گھریلو ذمہ داریاں اٹھانے کی خواہش کو سراہا جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ ازدواجی زندگی میں خود بھی سمجھوتے کرنے کو تیار ہو گا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }