جے شاہ بلا مقابلہ دوسری مدت کے لیے آئی سی سی چیئرمین منتخب

6

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو بلا مقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

اس فیصلے کی منظوری انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران دی گئی جہاں بورڈ کے ڈائریکٹرز نے ان کے نام کی تجویز پیش کی۔

جے شاہ کی دوبارہ تقرری کو عالمی کرکٹ میں ان کی قیادت پر اعتماد اور ادارے کی پالیسیوں میں تسلسل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کی دوسری مدت ایسے وقت میں شروع ہوگی جب آئی سی سی کرکٹ کو دنیا بھر میں مزید مقبول بنانے، نئے شائقین کو کھیل سے جوڑنے اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر توجہ دے رہی ہے۔

کرکٹ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے ذریعے دوبارہ اولمپک کھیلوں کا حصہ بننے جا رہی ہے جسے کھیل کی عالمی ترقی کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے طویل المدتی مقابلوں کے پروگرام کو بھی وسعت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ممالک کو کھیل میں شرکت کے مواقع مل سکیں۔

بورڈ نے خواتین کی کرکٹ کے فروغ، ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے لیے مزید مواقع، بین الاقوامی کرکٹ کی شفافیت اور کھیل کے پائیدار تجارتی مستقبل کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }