ایم کیو ایم کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ

15

ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ 10 سال سے سندھ کی وزارت اعلیٰ پر براجمان ہیں مگر انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق گزشتہ 18 سال سے لگاتار اور گزشتہ آدھی صدی میں 30 سال پیپلز پارٹی کی نااہل سندھ حکومت کی بےحسی کے باعث آج اندرون سندھ کے 48 فیصد بچوں کے دماغ اور جسم انکی عمر کے حساب سے نہیں بڑھ رہا جبکہ اندرون سندھ کے بیشتر ڈسٹرکٹس میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ اپریل 2026 تک 6 ہزار بچے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بے حسی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ حکمران کراچی کی پانی کی لائنوں کا پانی چوری کرکہ کراچی والوں کو ٹینکرز کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کو روکنے میں ناکام پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے جبکہ نئے صوبوں کی تشکیل سے پیپلز پارٹی کو ناصرف سوا 2 ہزار ارب روپے سالانہ ہاتھ سے نکل جانے کا ڈر ہے بلکہ وفاق میں حکومتی باری نہ لگنے کا خوف بھی کھائے جارہا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے خلاف پیپلز پارٹی کی کوئی سازش اور کوئی جھوٹا پروپیگنڈا مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }