کراچی؛ علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

اقبال مارکیٹ کے علاقے یعقوب آباد میں علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان کی شناخت عاشق خان ولد عباس خان اور ارسلان خان ولد محمد صابر کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد ہوئی، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }