لکی مروت میں پولیس وین پر دھماکا، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی

لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام زخمیوں کو سٹی اسپتال لکی سٹی منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کامران اور سجاد جبکہ شہریوں میں ثناء اللّٰہ، شفقت اللّٰہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }