کراچی: منہدم ہونیوالی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے نکالی گئی لاش کی شناخت 17 سالہ محمد علی ولد محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری اور دیگر وسائل کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں عمارت منہدم ہونے کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

 

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }