– بول نیوز

101

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف  نے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے انہیں ریڈ بال کرکٹ میں مہارت پیدا کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ وہ مستقبل میں اپنے ملک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حارث رؤف کو یارکشائر سی سی سی نے اس سیزن میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ لنک اپ کے حصے کے طور پر سائن کیا تھا۔

کاؤنٹی کے لیے کھیلے گئے چار میچوں میں فاسٹ بولر نے 31.53 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کا بہترین معیار پوری دنیا میں مشہور ہے، لیکن میرے لیے بنیادی مقصد ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا ۔

تیز گیند باز وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے سیٹ اپ کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، اور گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ سے شہرت حاصل کی تھی، چند بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود، وہ ابھی تک کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔

Advertisement

حارث رؤف نے مزید کہا کہ ہر کرکٹ کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }