نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

118

امریکی ریاست نیویارک کی تین کاؤنٹیز میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق نیویارک شہر کے شمال میں واقع راک لینڈ کاؤنٹی میں ایک شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص کے ایک ماہ بعد نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے ایمرجنسی کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے تھے جبکہ امریکا میں کئی دہائیوں کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

1955 میں شروع ہونے والی ویکسینیشن کے ذریعے امریکہ سے پولیو کا بڑی حد تک خاتمہ کردیا گیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے 1979 میں امریکہ کو پولیو فری قرار دیا گیا تھا۔

نیویارک کے حکام کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے۔ جمعہ کے ہنگامی اعلان کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی شرح کو بڑھانا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }