یواے ای کرکٹ لیگ ، امارات میں مقیم کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

100

یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی نے یواے ای میں مقیم کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی شروع کردی ہے۔

یہ رجسٹریشن ایک پورٹل کے ذریعے کی جارہی ہے جو یکم نومبر کو لانچ کیا گیا ہے۔ خواہش مند کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے ویب سائٹ پر خود رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا یہ عمل 18 نومبر بروز جمعہ کی دوپہر تک جاری رہے گا۔

آئی ایل ٹی 20 میں شریک ٹیمیں اپنے مکمل اسکواڈ کا اعلان دسمبر کے شروع میں کریں گی اور ہر ٹیم پر لازم ہے کہ وہ یواے ای کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کریں۔

Advertisement

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سکریٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ لیگ انتظامیہ رجسٹریشن پورٹل کو کھولنے پر بہت خوشی محسوس کررہی ہے۔ اس سے ہمیں بڑی تعداد میں باصلاحیت کھلاڑی میسرآئیں گے جو قیمتی اثاثہ ہوں گے اور ہم انہیں اپنے افتتاحی ایڈیشن میں خوش آمدید کہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }