بھارت میں ہندوتوا حکومت نے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

101

بھارت میں ہندوتوا حکومت نے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

بھارت میں ہندوتوا حکومت نے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

بھارت میں ہندوتوا حکومت نے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کے لیے قومی مفاد کے پروگرام دکھانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے ٹی وی چینلز کو اپ لنک اور ڈان لنک کرنے کے رہنما خطوط 2022 کی منظوری دی ہے۔

اس منظوری کے تحت اب ہر ٹی وی چینل کو قومی مفاد سے متعلق پروگرام نشر کرنے کے لئے روزانہ کم از کم 30 منٹ مقرر کرنا لازمی ہوگا۔

مودی حکومت نے اس سلسلے میں میڈیا کے لئے 8 موضوعات بھی جاری کیے ہیں جو 9 نومبرسے نافذ العمل ہوں گے۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ٹی وی چینلز کو اس طرح کے پروگرامز کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے گا۔

Advertisement

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹی وی چینلز کو تعلیم، خواندگی، زراعت، دیہی ترقی، صحت، خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر پروگرام دکھانا ہوں گے۔

علاوہ ازیں خواتین کی فلاح و بہبود، معاشرے کے کمزور طبقوں کی بہبود، ماحولیات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے پروگراموں کو شامل کرنا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }