کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

110
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں ماہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو گزشتہ ہفتے اپنے اہلخانہ اور اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں گزار کر واپس آئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے  مسلسل رازداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں واقعی کینیڈین لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری پرائیویسی  کا خیال رکھا۔

واضح رہے کہ 51 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 48 سالہ صوفی ٹروڈو کی شادی 2005ء میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں جن کی عمر 9، 14 اور 15 سال ہے۔

دونوں شخصیات ماضی میں اپنے رشتے میں مشکلات کا ذکر بھی کرچکے ہیں اور انہیں اکثر کئی مواقع پر ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو اور صوفی علیحدگی کے قانونی دستاویزات پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }