عمر اکمل نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی

101
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

قومی کرکٹر عمر اکمل نے اہلیہ اور بچوں سمیت تصویریں شیئر کی ہیں۔

کرکٹر عمر اکمل نے اہلیہ نور عمر کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

عمر اکمل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میری ہمسفر کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

عمر اکمل کی دوسری تصویر میں اُنہیں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر اکمل اور اُن کی اہلیہ نے ایک سا رنگ، سُرخ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کرکٹر عمر اکمل نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کے دوران برے دنوں میں ساتھ نہ چھوڑنے پر اپنی اہلیہ کی تعریف کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ برے وقت میں سب نے اُن کا ساتھ چھوڑ دیا تھا بس ایک اُن کی اہلیہ تھیں جنہوں نے اُنہیں گرنے نہیں دیا اور سنبھالے رکھا۔

کرکٹر کا بتانا تھا کہ اُن کی اہلیہ نے اُنہیں کہا تھا کہ میں آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں کرائے کے گھر میں بھی گزارا کر لوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }