چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الہی سے ملاقات
چئیرمین چوہدری شیرازالحق بڈھن اور اورمرزاوحیدبیگ گوشی بھی ہمراہ تھے
چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الہی سے ملاقات
ملاقات میں چئیرمین شیرازالحق بڈھن اورمرزاوحیدبیگ گوشی بھی موجودتھے
ریحانیہ برادران کی اپنے علاقے میں سماجی ورفاہی خدمات قابل ستائش ہیں(چوہدری وجاہت حسین)
انشااللہ ہمیشہ چوہدری برادران کے ساتھ کھڑے رہینگے(چوہدری نوازرشیدریحانیہ)
دبئی (نیوزڈیسک)::گزشتہ روز ممتازپاکستانی بزنس مین چیئرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ نےچیئرمین چوہدری شیراز الحق مرزا وحید بیگ گوشی کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی سےدبئی کے ایک معروف مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری شہزاد خان مکیانہ، چوہدری عبدالرحمن گجر آف سرائے ڈھنگ،اورضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے دیگرعمائدین بھی موجودتھے
چوہدری نواز رشید ریحانیہ،چیئرمین چوہدری شیراز الحق اورمرزا وحید بیگ گوشی سے خصوصی ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین نے ملک کی موجودہ صورتحال اورآنے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری شہباز رشید ریحانیہ، چوہدری نواز رشید ریحانیہ۔چوہدری شیراز الحق بڈھن۔ مرزا وحید بیگ گوشی کی سماجی وسیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ریحانیہ برادران کا مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہنے پر انکاشکریہ ادا کرتے ہیں چیئرمین مرزا شوکت بیگ کے خاندان اور باپو چوہدری فضل الحق بڈھن کے خاندان کے ساتھ ہماراپرانا رشتہ ہے جو ہمارے لئیے بڑی اہمیت رکھتا ہے اور ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری نوازرشیدریحانیہ اور چوہدری شہبازرشید ریحانیہ کی اپنے علاقے میں سیاسی ،سماجی اوررفاہی خدمات اپنی مثال آپ ہیں جوبڑی قابل تعریف ہیں اس موقع پرچوہدری نواز رشید ریحانیہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقت اچھا ہو یا مشکل ہم گھبرانے والے نہیں ہم نے جب چوہدری حسین الٰہی کا ساتھ دینے کاعہدکرلیا ہے تو اسی طرح ڈٹ کر کھڑے رہیں گےچوہدری شیراز الحق بڈھن نے کہا کہ انشااللہ تعالیٰ آیندہ جنرل الیکشن میں چوہدری حسین الٰہی کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائینگے چوہدری حسین الٰہی نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لۓ بہترین کام کٕے جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مرزا وحید بیگ گوشی نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الٰہی کے ساتھ ہمارا ساتھ کئی دہائیوں سے ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔