شاہین و انشا کا نیا سفر، شاہد آفریدی کی اہلیہ کی پوسٹ بھی سامنے آگئی

103

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا تو ان کی ساس نادیہ شاہد نے بھی انہیں دعائیں دے دیں۔

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہردلعزیز جوڑی شاہین شاہ آفریدی و انشا آفریدی کا خوب چرچا ہے، ان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کے اس پُرمسرت موقع پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے دور رہنے والی ان کی ساس اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی انہیں مبارک باد دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لے لیا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا اور اس نئے نویلے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللّہ آپ دونوں کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرئے، آمین۔ یہ ایک ماں کی دعا ہے‘۔

یاد رہے کہ تیز رفتار بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اس جوڑے کو دعائیں بھی دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }