بالی ووڈ کے کاپی ماسٹر جوبن نوٹیال نے پہلی بار گانے کا کریڈٹ اصل گلوکار کو دیدیا

105

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ میں پاکستانی گانوں کے کاپی ماسٹر جوبن نوٹیال نے پہلی بار گانا کاپی کرنے کے بعد اصل گلوکار کو کریڈٹ دے دیا۔

بالی ووڈ فلم ’یاریاں 2‘ کا گانا ’بے وفا تو‘ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے تاہم یہ فلم 20 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

ماضی کی طرح یہ گانا بھی جوبن نوٹیال کے دیگر کئی گانوں کی طرح پاکستانی گانے کا چربہ ہے لیکن اس بار انہوں نے خود اس کا کریڈٹ پاکستانی موسیقار کو باخوشی دیا ہے۔

فلم ’یاریاں 2‘ کا گانا ’بے وفا تو‘ مشہور پاکستانی گلوکار رحیم شاہ کی پہلی البم ’غم‘، جو 1999ء میں ریلیز ہوئی تھی، کے مقبول ترین گانے ’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘ کی کاپی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2000ء میں بھارتی گلوکار الطاف راجہ نے بھی اس گانے کو چوری کیا تھا اور اس کا کریڈٹ رحیم شاہ کو دینے کی بجائے اسے اپنا گانا قرار دیا تھا۔ 

تاہم رحیم شاہ کا گانا ’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘ مداحوں کے ذہنوں پر روز اول کی طرح نقش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }