غزہ کی وزارت صحت کی شفا اسپتال کو کھلا رکھنے کے لیے فیول فراہمی کی آخری اپیل

101
غزہ کی وزارت صحت کی شفا اسپتال کو کھلا رکھنے کے لیے فیول فراہمی کی  آخری اپیل

غزہ کی وزارت صحت نے آخری اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ہر ممکنہ کوشش کے بعد اور فیول کے ہر قطرے کا اسپتال میں بھرپور استعمال کیا۔

وزارت صحت نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ بلآخر اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہمارے پاس فیول بالکل ختم ہوچکا ہے۔ 

اب اگر کوئی معجزہ نہ ہوا تو یہ تباہ کن صورتحال پیدا ہوگی اور غزہ کے شفا اسپتال کے جنریٹرز کل بند ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ شفا اسپتال غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور حملوں سے زخمی ہونے والے افراد بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو علاج فراہم کیا جارہا ہے، لیکن اسرائیل نہ صرف اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ اس نے فیول، پانی، ادویات اور خوراک کی بندش کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }