نیوزی لینڈ کیخلاف رن ریٹ پر کیسے برتری لینی ہے ہمارے ذہن میں ہے، مکی آرتھر

104

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شاداب خان بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں، لیکن ہم فی الحال کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف رن ریٹ پر کیسے برتری لینی ہے ہمارے ذہن میں ہے، ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہر گیم جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم ہر شعبے میں اچھا کھیلی، اعداد و شمار دیکھ کر اگلے میچز کی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ذہن میں ہے کہ نیٹ رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حارث رؤف اہم بولر ہے، اس کو تبدیل نہیں کریں گے، ممکن ہے کہ کیویز کے خلاف میچ میں تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتریں۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلسل سفر پلیئرز کیلئے مسئلہ نہیں، سخت سیکیورٹی پریشانی ہے، ایسا لگتا ہے ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }