ایشا دیول نے والدہ ہیما مالینی کیساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

112
ایشا دیول نے والدہ ہیما مالینی کیساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی اپنے عہد کی ڈریم گرل ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول نے اپنی والدہ کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہیں۔

ایشا دیول کی جانب سے اتوار کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پرانی تصویر میں وہ خود انکی چھوٹی بہن آہانہ دیول وہرہ اور والدہ سینئر اداکارہ ہیما مالینی نظر آرہی ہیں، جبکہ تصویر میں ایشا کی آنٹی پرابھا راگیون کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یہ تصویر میرا میں بیلے رقص کی پرفارمنس کے موقع پر بنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس میں ہیما مالینی نے میرا بائی کا کردار ادا کیا تھا۔ 

ایشا کے مطابق وہ اس وقت سات برس کی تھیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اس لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے کہ ایک سات سالہ بچی اپنی چھوٹی بہن، والدہ اور آنٹی کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس بیلے پرفارمنس میں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بائی کا روپ میری والدہ نے دھارا اور  میں نے بے بی میرا کا کردار ادا کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }