پاکستان سمیت کسی ملک میں سیاسی امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں، امریکا

105

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار ترجمان میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔

میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی طرف سے پاکستان کے لیے چار نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ اسکولز کے لیے چار ملین ڈالر دیئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }