پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کا شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی مجلس میں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رکن کابینہ وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی وسرپرست اعلی پی بی پی سی ابوظہبی کی جانب سے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے ایگزیکٹو بورڈ کوگزشتہ روزرمضان مجلس میں مدعو کیا گیا۔ ہز ہائینس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کا ذکر کیا۔اس دورے نے کونسل کے ممبران اور دوستوں کو اتحاد اور رمضان کی روایات کے پرمسرت جشن میں مل بیٹھنے کاموقع فراہم کیا۔ حالیہ واقعات کے تناظرمیں اس دورے میں، کونسل نے انسانی جانوں کے تحفظ، کاروبار کی لچک اور موجودہ اور آنے والے وقتوں میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناوں کاذکرکیا
کونسل ،چیئرمین پی بی پی سی ڈاکٹرقیصر انیس سیدکی قیادت میں وفد کا استقبال کرنے پرعزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ جس میں صدر جناب محمد اقبال نسیم بانی ممبر جناب ظفر اقبال چوہدری، بورڈ ممبران سعیداقبال، فرمان حیدر،عنایت اللہ بیگاوالا، اور کونسل کے کارپوریٹ ممبران کے ساتھ ساتھ ایمریٹس نیون گروپ کے چیئرمین جناب حنیف مرچنٹ بھی شامل تھے۔تقریب کا اختتام افطار کے ساتھ ہوا اور کمیونٹی کے اندرمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے اورباہمی بزنس نیٹ ورک کو مزید فروغ دینے کا موقع ملا۔