سابق کرکٹر محمد یوسف بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آ گئے

54

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف موجودہ کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

محمد یوسف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ افغانستان سے میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم ڈریسنگ روم میں روئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی کا ذمے دار اکیلا بابر نہیں ہے بلکہ پوری ٹیم اور مینجمنٹ اس میں شامل ہے۔

محمد یوسف نے بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں بابر اعظم کے ساتھ ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

اُنہوں نے آج سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بھی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اپنا خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

محمد یوسف نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہارنا کھیل کا حصّہ ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اسی ٹیم نے پہلے پاکستان کرکٹ کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور اب مشکل وقت میں ان لڑکوں کو ہماری ضرورت ہے، یہ قوم کے اعتماد اور حمایت کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

محمد یوسف نے لکھا کہ گرین شرٹس پر تنقید کرنے کے بجائے ان کا حوصلہ بڑھائیں۔ 

واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }