ابوظہبی میں بوہرہ برادری کے نمائندوں کی سفیرپاکستان سے ملاقات
ابوظہبی میں بوہرہ برادری کے نمائندوں کی سفیرپاکستان سے ملاقات۔
متحدہ عرب امارات میں تعنیاتی پرخوش آمدیدکہا۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں ابوظہبی میں مقیم بوہرہ برادری کے نمائندوں نے بوہرہ کمیونٹی کے رہنماجانب شیخ شبیر عبدالرسول کی قیادت میں سفیرپاکستان جناب شفقت علی خان سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ملاقات کی اور انہیں متحدہ عرب امارات میں بطورسفیرتعنیاتی اورعہدے کاچارج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اورانہیں خوش آمدیدکہا۔
وفدمیں کمیونٹی ممبر یوسف عبد الحسین اور معیز فخر الدین شامل تھے وفدنے ابوظہبی میں مقیم بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے سفیرپاکستان کا خیرمقدم کیا اورکراچی میں محرم کی تقریبات میں شرکت کے لیئے یواے ای میں مقیم بوہرہ برادری کے ساتھ تعاون کرنے پر پاکستانی سفارتخانے کا شکریہ اداکیا۔
اس موقع پر وفد نے بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے سفیرپاکستان کواپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔سفیرپاکستان نے بوہرہ کمیونٹی کی پاکستان اوردنیابھرمیں سماجی اوررفاہی خدمات کاذکرکیااوراپنی اورسفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔