سفیرِ پاکستان شفقت علی خان کا وسٹامیری ٹائم رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ

4

 

سفیرِ پاکستان شفقت علی خان کا وسٹامیری ٹائم رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ۔

کارکنوں میں افطارباکس تقسیم کیئے اور انکے ہمراہ روزہ افطارکیا۔

وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر رضوی اورانتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیا۔

دبئی(پریس ریلیز)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، شفقت علی خان نے گزشتہ روزدبئی کے پورٹ راشد میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی جانب سے قائم کردہ رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا۔ جہاں ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ سینکڑوں افراد کو افطار و کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جو کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی کاروباری گروپ وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم اس افطار ٹینٹ کا اہتمام کر رہا ہے، جو رمضان المبارک کے دوران ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران سفیر شفقت علی خان نے شرکاء میں فوڈ باکس تقسیم کیے اور شرکاء کے ساتھ وقت گزارا، اجتماعی دعا میں شرکت کی اور ان کے ہمراہ افطار کیا۔

سفیر نے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر رضوی اور ان کی انتظامیہ کو اس قابلِ تحسین اقدام پر سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری ادارے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے دبئی حکومتِ کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے افطار ٹینٹ کے قیام میں تعاون فراہم کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }