ملک میں مقیم تمام افراد کی سلامتی اور تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔(شیخ محمدبن زایدآلنہیان)

یو اے ای آسان شکار نہیں ہے

11

 ملک اس وقت حالت جنگ میں سے گزر رہا ہے

یو اے ای آسان شکار نہیں، ہماری کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے

  ملک کا فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا مؤثراندازمیں جواب دے رہا ہے(صدریواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زایدآل نہیان)

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے حالیہ ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی عیادت کی، جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور ان کی جلد صحت یابی اور اپنے اہل خانہ کے پاس بحفاظت واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے زخمی افراد اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے خاندان کے درمیان ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملک میں مقیم تمام افراد کی سلامتی اور تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ زخمی افراد میں متحدہ عرب امارات، سوڈان، ایران، پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات نے متحدہ عرب امارات کے معاشرے کے حقیقی کردار اور شعور کو نمایاں کیا ہے، جہاں کمیونٹی نے یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر ذمہ داری کے ساتھ عمل کیا، جس نے قومی کوششوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر امارات نے طبی عملے کی لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا، جو زخمیوں کو مسلسل اعلیٰ معیار کی طبی نگہداشت فراہم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر زخمی افراد اور ان کے اہل خانہ نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے رہائشیوں کے لیے فراہم کی جانے والی توجہ اور نگہداشت کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔بیان کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد ضروری طبی علاج اور مکمل صحت یابی کے بعد حال ہی میں اسپتال سے فارغ بھی ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل عزت مآب شیخ سیف بن زاید النہیان، ڈپٹی چیئرمین صدارتی دیوان برائے خصوصی امور شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، صدر متحدہ عرب امارات کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طہنون النہیان اور متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد اماراتی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگی صورتحال کے بعدعوام کے نام پہلا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت جنگی حالات سے گزر رہا ہے اور وہ اپنی سرزمین، عوام اور یہاں مقیم تمام افراد کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کمزور ملک نہیں بلکہ مضبوط ارادوں اور طاقت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی سمیت ملک کی تمام سات ریاستوں میں رہنے والے ہر فرد کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔صدر نے اس موقع پر مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور دیگر قومی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ملک سے وفاداری اور محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کی بھی تعریف کی۔ ریاست اپنے دفاع سے کسی صورت غافل نہیں ہے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا کہ یو اے ای کی کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے، ہم کوئی آسان شکار نہیں ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔(نیوزوتصاویربشکریہ وام)۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }