پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ  سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

10

انگلینڈ کے اوپنر ایملیگوے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر ایملیگوے کو مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ میں ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے کندھے میں انجری ہوئی۔

انگلینڈ نے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جیکب بیتھل کی انجری کے باعث جارڈن کاکس نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے جبکہ ڈین لارنس کی بھی دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فاسٹ بولر برائیڈن کارس بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں جبکہ اولی پوپ ریزرو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }