مودی سرکار کی معاشی ناکامی، تعلیم یافتہ بھارتی نوجوان نوکریوں سے محروم

20

مودی حکومت کی معاشی ناکامیوں کے سبب بھارتی نوجوان ڈگریوں کے باوجود نوکریوں سے محروم ہیں۔

بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں روزگارکے بدترین بحران نے بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری نے بی جے پی کی معاشی ترقی کےکھوکھلے دعووں کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔

عالمی جریدے دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارت میں 25 سال سے کم عمر تقریباً 40 فیصد گریجویٹس کا مستقبل روزگارکے شدید بحران کی زد میں آگیا ہے۔ بھارتی تعلیمی اداروں سے نکلنے والے گریجویٹس کی تعداد ملازمتوں کے مواقع سے کہیں زیادہ ہو گئی۔

بلومبرگ نیوز رپورٹر روچی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی نوجوان لاکھوں روپے تعلیم پرخرچ کرنے کے باوجود بہترمستقبل کی تلاش میں دربدر ہو رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق  بھارتی خاندانوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کے باوجود روزگارکے محدود مواقع مایوس کن نتائج دے رہے ہیں۔

بھارتی تعلیمی فیلوشپ پروگرام کے بانی اکشے سکسینا کا کہنا ہے کہ تعلیم اور روزگار کے درمیان بڑھتا فرق بھارتی نوجوانوں کے مستقبل پر سنگین سوال اٹھا رہا ہے۔ بلومبرگ صحافی ڈین اسٹرَمف کے مطابق مودی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کے لیے تعلیم کے بعد روزگار کا سفر بھی مشکل بنا دیاہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }