واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کریں۔
مارک وارنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، امریکی فوجی اہلکاروں کی جانوں کو اتنا ہی خطرہ لاحق رہے گا، عام شہریوں کے اخراجات بڑھیں گے اور قومی سلامتی کی تیاری متاثر ہوگی۔
Every day the Iran War stretches on, our servicemembers are at risk, our prices increase, and our national security readiness diminishes.
When will Trump walk away from this disastrous and deadly war?
— Mark Warner (@MarkWarner) August 20, 2026
امریکی سینیٹر نے جنگ کو ’تباہ کن اور جان لیوا‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ انتظامیہ آخر کب اس جنگ سے دستبردار ہوگی۔