امریکا میں اسرائیل قونصلیٹ کی باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

16

نیویارک شہر میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین میں سے کچھ صیہونی مخالف کارکنوں کو پولیس نے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی الزام میں حراست میں بھی لے لیا۔

مظاہرین مین ہیٹن کے مڈ ٹاؤن علاقے میں سیکنڈ ایونیو پر جمع ہوئے جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا.

واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی افواج کے زیر قبضہ علاقہ 53 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد ہو گیا ہے۔

اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی طرف سے حملہ کیے جانے بعد سے اب تک 73,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }