ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

11

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی لانچ ایونٹ منعقد کرے گی۔ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگی۔

میڈیا کو بھیجے گئے دعوت ناموں میں ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کا جملہ اور روشن ایپل لوگو نمایاں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایونٹ میں ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز اور ایپل واچ کے ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں کمپنی کا پہلا فولڈنگ آئی فون بھی شامل ہوسکتا ہے۔

ایپل نے رواں ہفتے نئے میک منی اور میک اسٹوڈیو ماڈلز کا بھی اعلان کیا ہے، جن کی ترسیل 22 ستمبر سے شروع ہوگی۔

ایونٹ میں سِری اے آئی کے نام سے سری کا نیا ورژن بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

یہ جدید لارج لینگویج ماڈل ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، جس کے ذریعے سری میسجنگ اور کیلنڈر سمیت مختلف ایپس کے ساتھ زیادہ مؤثر انداز میں کام کرسکے گی۔

یہ ایپل کا پہلا بڑا لانچ ایونٹ ہوگا جس میں جان ٹرنَس بطور چیف ایگزیکٹو کمپنی کی قیادت کریں گے۔ موجودہ سی ای او ٹم کک یکم ستمبر کو عہدے سے سبکدوش ہوکر کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین کا منصب سنبھالیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }