کراچی؛ کال سینٹر سے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت تمام ملزمان کو سزا

23

کراچی:

کال سینٹر سے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت تمام ملزمان کو سزا سنادی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو این سی سِی آئی اے کی جانب سے غیر قانونی چینی کال سینٹر پر چھاپے کے کیس کی سماعت ہوئی،  جس میں عدالت نے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت تمام ملزمان کو سزا سنادی گئی۔

عدالتی فیصلہ کال سینٹر اور جعلی منافع اسکیم کے خلاف تحقیقات اور پراسیکیوشن میں اہم کامیابی کا ثبوت ہے۔

دونوں مقدمات میں ملزمان کو 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ این سی سی آئی اے کے مطابق  دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 چینی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے۔ ملزمان کو دسمبر 2025 میں ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے 37 کمپوٹرز ،40 موبائل فونز اور 10 ہزار سے زائد انٹرنیشنل سمز برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان پرکشش منافع کا لالچ دے کر ملکی اور غیر ملکیوں سے فراڈ ملوث ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }