اپنے جیون ساتھی سے باہمی عزت و احترام کی توقع کرتی ہوں، بھومی پڈنیکر

31

اپنے جیون ساتھی سے باہمی عزت و احترام کی توقع کرتی ہوں، بھومی پڈنیکر

بالی ووڈ اسٹار بھومی پڈنیکر کا کہنا ہے کہ اپنے جیون ساتھی سے باہمی عزت و احترام کی توقع کرتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھومی پڈنیکر نے بتایا کہ انہیں کیسا جیون ساتھی درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اور جتنا بھی تجربہ مجھے ہوچکا ہے اس کے بعد میں صرف باہمی اکرام چاہتی ہوں، یہ وہ پہلی چیز ہے جو مجھے کسی میں نظر آئی تو اسے چن لوں گی۔

بھومی نے کہا کہ ‘کشش’ ہونا بھی اہم ہے، آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے جس سے آپ کو لگاؤ نہ ہو لیکن میں باہمی عزت والے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اور عزت صرف میری نہیں بلکہ میرے کام کی، میری فیملی اور دوستوں کی بھی کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }