چاندی آج مزید مہنگی، سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہوئی؟

6

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج مستحکم ، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 605 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 83ہزار 036 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 14ہزار 125روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس کے برعکس فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 80سینٹس بڑھ کر 70ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 180روپے کے اضافے سے 7ہزار 509روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 154روپے کے اضافے سے 6ہزار 437روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت کم اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }