کراچی؛ ملیر سٹی پولیس کی مبینہ حراست میں نوجوان جاں بحق

8

کراچی میں ملیر سٹی پولیس کی مبینہ حراست میں میں نوجوان جاں بحق ہوگیا اور لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے لڑکے کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ نے متوفی کی لاش کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بتایا کہ 17 سالہ ارشاد آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور پولیس نے لاسی گوٹھ میں گھر پر چھاپہ مار کر ارشاد کو گرفتار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ارشاد کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا، اہل خانہ اور اہل محلہ نے جناح اسپتال میں بھی احتجاج کیا۔

ایس ایچ او ملیر سٹی ریاض بھٹو نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے بدنام منشیات فروش ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، منشیات فروش ارشد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کا پڑوسی نوجوان ارشاد بھاگنے لگا، گھروں کی چھتوں سے کودنے کے دوران بجلی کے تار سے الجھ گیا اور اسے کرنٹ لگا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے ارشاد کو تحویل میں لیا تو وہ بے ہوش تھا، جناح اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

ایس ایچ او ریاض بھٹو نے دعویٰ کیا کہ نوجوان ارشاد پولیس کی حراست میں تشدد سے ہلاک نہیں ہوا، ملزم ارشد کی گرفتاری کے دوران ارشاد نے ڈر کے مارے فرار کی کوشش کی اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }