کراچی، شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں اسپتال لے جانے والے شہری کا بیان سامنے آ گیا

11

کراچی:

شہر قائد میں شارع فیصل کالونی گیٹ کے قریب فائرنگ سے شاہین فورس کے زخمی  اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں اسپتال لیجانے والے شہری کا بیان سامنے آگیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ وہ ایئر پورٹ پر اپنی فیملی کو چھوڑ کر جا رہا تھا کہ انھوں نے پولیس اہلکاروں کو سڑک پر گرا ہوا دیکھا جس پر انھوں ںے گاڑی روک کر ریورس کی اس دوران 2 ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ہوئے دکھائی دیئے۔

ڈرائیور نے کہا کہ ان کا پیچھا کرتے ہیں لیکن میں نے کہا کہ نہیں یہ پولیس کے زخمی جوان ہیں انھیں ریسکیو کرتے ہیں اور اپنے ڈالے میں پولیس کے جوانوں کو ریسکیو کیا اور ٹریفک پولیس کو بھی بتایا کہ یہ واقعہ ہوا ہے۔

 شہری نے آئی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہیوں کا اسلحہ کیوں نہیں چلا ، ان کی گولیاں چمبر میں پھنس گئیں۔

ایمونیشن انچارج کون تھا ، شاہین فورس کے جوان دن رات عوام کی خدمت کرتے ہیں ، اس بات کی محکمہ جاتی انکوائری ہونا چاہیے۔

شاہین فورس ہو یا کوئی اور پولیس ان کے پاس جدید اسلحہ ہونا چاہیے جو اپنی جانوں پر کھیلتے ہیں ، جو بچہ شہید ہوا ان کے ماں ، باپ ، بہن اور بھائی کا کیا ہوگا ، باقی جو سپاہی ہیں ان کے پاس کون سے سن کا اسلحہ دیا ہوا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }