حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم مذاکرات آج

6

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم مذاکرات آج دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں ہوں گے۔ ملاقات میں حکومتی اور اپوزیشن وفود شرکت کریں گے۔

حکومتی وفد میں وفاقی وزرا محسن نقوی، امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ شامل ہوں گے، جبکہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی کریں گے۔

اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ شامل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق پی ٹی آئی کی پولیٹیکل اور کور کمیٹی نے اپوزیشن وفد کے ناموں کی توثیق کردی ہے۔

مذاکرات میں موجودہ سیاسی صورتحال، مذاکراتی عمل اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بانی چیئرمین کی صحت، طبی سہولیات اور ملاقاتوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد بانی چیئرمین کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، ان سے متعلق کیسز کی سماعت مقرر کرنے اور بانی چیئرمین کی بہنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کرے گا۔ دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز کی گرفتاریوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پی ٹی آئی سے 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات کی تصدیق بیرسٹر گوہر نے بھی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }