کراچی: پی ای سی ایچ ایس میں دکانوں اور فلیٹس کی ملکیت میں جعلسازی کے مقدمے کا چالان منظور

5

کراچی:

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی سیل ڈیڈ کے ذریعے اربوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے الزام سے متعلق مقدمے کا چالان منظور کرلیا۔

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو جعلی سیل ڈیڈ کے ذریعے اربوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے الزام سے متعلق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں 6 دکانوں اور 2 فلیٹس کی ملکیت میں مبینہ جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

حکام نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا جو عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے سب رجسٹرارعزیر درانی اور سب رجسٹرار عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

چالان کے مطابق جائیداد کے گراؤنڈ فلور پر 6 دکانیں اور پہلی منزل پر 2 فلیٹس قائم ہیں۔ اصل سیل ڈیڈ اور سرچ سرٹیفکیٹ ریکارڈ میں دستیاب نہیں ہوسکے۔

شاہد خان، عزیر درانی اور شفقت علی پر مبینہ جعلی سیل ڈیڈ تیار کرنے کا الزام ہے، سب رجسٹرار عمران الحق نے مبینہ طور پر جعلی سرچ سرٹیفکیٹ جاری کیا، جنید رضا راؤ شریک ملزم ہے۔ دوران تفتیش دستاویزی اور زبانی شواہد جمع کیے گئے، عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }