کراچی، سائیٹ ایریا کی نان وون فیبرک فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

14

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سائیٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب نان وون فیبرک پلانٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں بھاری مقدار میں پلاسٹک دانا موجود ہے، جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ فیکٹری میں پی پی فائبر سے فیبرک تیار کیا جاتا ہے جبکہ پی پی فائبر کے لیے پلاسٹک کے دانوں کا استعمال ہوتا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں، ایک باؤزر اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس، رینجرز اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }