کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کی 14ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

13

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اداکارہ نے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر سیف علی خان کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کی شادی سے پہلے کی محبت بھری یادوں سے لے کر فیملی ہولیڈیز تک کے خوبصورت لمحات شامل ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر جذباتی پیغام لکھا کہ ایک اور سال گزر گیا، ابھی تو پوری زندگی ساتھ گزارنی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی ملاقات 2008 میں فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا۔ تقریباً پانچ سال ایک دوسرے کو جاننے کے بعد دونوں نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }