لاہور سے سعودی عرب جانے والی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات

13

لاہور:

 

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318 منسوخ کردی گئی، جبکہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 746 بھی منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث لاہور سے سعودی عرب کے شہروں ریاض، دمام اور جدہ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }